شام کے صوبے ادلب میں اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے سے 39شہری جاں بحق ہوگئے۔دھماکا صوبے ادلب کے اسلحہ گودام میں ہوا جسے رہائشی عمارت میں بنادیا گیا تھاجبکہ دھماکے سے نزدیکی 2 عمارتیں بھی گر گئیں تھیں، گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہے تاہم دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔