پنجاب اسمبلی: حمزہ شہباز ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج پیر کو ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کی بجائے متبادل امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔ ممکنہ شکست کو دیکھتے ہوئے حمزہ شہباز کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ جبکہ اسپیکر کی نشست کے لئے رانا اقبال کا نام زیر غور ہے۔اس سے پہلے نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے خواتین ارکان کی وفاداری پر شکوک وشبہات ظاہر کردئیے ۔ذرائع کے مطابق، خصوصی نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیے ۔ پارٹی امیدوار کو ہی ووٹ دیا جائے ۔شہباز شریف نے اجلاس میں بعض خواتین کے ارکان اسمبلی بننے پر تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اِن خواتین کو میرٹ کے برعکس ٹکٹ دئیے گئے۔اس موقع پر خواتین شرکا نے حمزہ شہباز کو پنجاب کا اپوزیشن لیڈربنانے کی تجویز دی جس پر نون لیگ کے صدر نے کہا کہ آپ کی تجویز سن لی ، جلد فیصلہ کرلیں گے ۔اس سے پہلے شہباز شریف کے ساتھ پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیارکی گئی ۔دونوں پارٹیوں کے درمیان اپوزیشن ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے مختلف گروپس بنانے پر اتفاق ہوا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog