لارڈز(یواین پی) انگلش سر زمین پر بھارتی ٹیم چاروں شانے چت ہوگئی، انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ ایک اننگز اور 159 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔برمنگھم کے بعد لارڈز کے میدان میں بھی بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی، دامن پر شرمناک شکست کا ایک اور داغ لگ گیا۔ لارڈز ٹیسٹ ایک اننگز اور 159 رنز سے انگلینڈ کے نام رہا۔ چوتھے روز دوسری اننگز میں بھی کوہلی الیون کی بیٹنگ ناکام رہی، 289 رنز کے خسارے کے بعد مہمان ٹیم صرف 130 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔جوروٹ الیون نے 7 وکٹ پر 396 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کی تھی۔ کرس ووکس 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیمز اینڈرسن نے میچ میں 9 شکار کیے۔پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری مل گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہوگا۔