ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ رضوان نذیر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں درخت لگاؤ خوشحالی لاؤمہم”کے حوالہ سے بوتل پام کا پودا لگایا

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 811)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں ایپکا کے زیر اہتمام ”درخت لگاؤ خوشحالی لاؤمہم”کے حوالہ سے بوتل پام کا پودا لگایا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد شاہد ،ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی ،ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مدنی ،نعیم غنی جنرل سیکریٹری ڈی سی آفس ،ایپکا کے عہدیداران سمیت ڈی سی آفس کے افسران و اہلکاران نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی نے بتایا کہ ضلع میں یکم اگست سے شروع ہونیو الی درخت لگاؤ خوشحالی لاؤمہم”کے دوران اب تک 1400 پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 14اگست تک 2500 پودے لگانے کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگاؤ خوشحالی لاؤ مہم ایک مثبت قدم ہے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کے لئے بھر شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر شخص کو انفرادی حیثیت اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں نہ صرف نئے پودے لگانا ہیں بلکہ پہلے سے موجود پودوں کی حفاظت بھی کرنی ہے کرہ ء عرض پر پودے انسانی بقاء کیلئے بنیادی ا ہمیت رکھتے ہیں صنعتی ترقی کی بڑھتی ہوئی رفتار نے فضائی آلودگی کے جو مسائل پیدا کئے ہیں ان کے حل کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ازحد ضروری ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes