یواین پی۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں، مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔ منگل کو پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے