اسلام آباد(یواین پی)اپوزیشن اتحاد کے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے نامزد کردہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،خورشیدشاہ کی جانب سے 5کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کسی ایک جماعت کا نہیں پارلیمنٹ کاہوتا ہے،میں نے 30 سال ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اورسب کے ساتھ تعلق ہے۔اپوزیشن اتحاد کے نامزد سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسے سپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے ،امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ حقائق کومدنظر کر کریں گے ۔