زندہ قومیں آزادی کے دن کو بڑے جوش و خروش اور جذبہ سے مناتی ہیں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں آزادی کے دن کو بڑے جوش و خروش اور جذبہ سے مناتی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ضلع بھر میں تحصیل سطح پر بھی 71واں یوم آزادی جوش اور ولولے سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے قومی دن پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ آج جشن آزادی کے دن پر پختہ عزم کریں کہ ضلع ٹھٹھہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے جدوجہد کریں گے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے فٹبال گراؤنڈ مکلی میں 71ویں جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کردہ ایک پر جوش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں اور بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پر نروار ہوا، اب معاشرے کے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جوکہ دنیا بھر میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع بھر میں پرجوش جشن آزادی منانے پر تمام شہریوں، سول سوسائٹی، اساتذہ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیپٹن عبداللہ چاچڑ نے تمام شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے قومی دن پر ان شہداء کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے دیکر قربانیاں پیش کیں انہی کی وجہہ سے اس آزاد ملک کی آزاد فظائوں میں زندگی گذار رہیں۔ انہوں نے پاک فوج، ایئر فورس، نیوی، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کیا جوکہ ملک کی سالمیت اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے شہادتیں دیکر ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کیپٹن عبداللہ چاچڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحسن و دیگر افسران کے ہمراہ صبح 8-55 بجہ فٹبال گراؤنڈ مکلی میں پرچم کشائی کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کیا اس موقع پر ملک کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازیں پولیس کے جوانوں کی جانب سے پریڈ اور گارڈ آف آنر کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے فٹبال گراؤنڈ مکلی کے احاطے میں پودا لگاکر ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں جشن آزادی کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر اور مختلف ٹیبلوز کا مظاہرہ کرنے کے ساتھہ نعتیں اور قومی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ کراٹے ماسٹر استاد اشرف اور رحیم علی بلال کی سربراہی میں جوڈو کراٹے کا مقابلہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی افسران، اساتذہ، طلباء، وکلاء، صحافی، سول سوسائٹی و این جی اوز کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ٹیبلوز اور تقاریر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکولز کے اساتذا اور طلبہ میں شیلڈز تقسیم کئے گئے اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ سول اسپتال مکلی میں مریضوں کی عیادت جبکہ جوڈیشل لاکپ میں قیدیوں سے ملاقات کرکے فروٹ اور مٹھائی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme