پاکستان کا یوم آزادی ، قومی کھلاڑیوں کیساتھ غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی مبارکباد

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

لاہور( یواین پی) جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ، پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔
جشن آزادی کے موقع پر کھلاڑی بھی پر جوش دکھائی دیئے ، یوم آزادی کے موقع پرپا کستانی پلئیرز کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کے نام پیغام دیئے ۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےاپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نہ صرف ہمیں ماضی کو یاد رکھنا چاہئے بلکہ اس آزادی کو اچھے مستقبل کے طور پر بھی منانا چاہیے۔پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر اور پاکستانی نژاد جنوبی افریقن اسپن باؤلر عمران طاہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بحیثیت قوم ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے ۔پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی۔پاکستان ہاکی کے کھلاڑی عمران بٹ نے ویڈیو پیغام نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔سابق سری لنکن آل راؤنڈر رسل آرنلڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کو آزادی کی مبارک باد دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes