کوئٹہ: جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان میں تین ہزار میٹر طویل قومی پرچم

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

کوئٹہ : (یواین پی) جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان میں تین ہزار میٹر طویل قومی پرچم تیار کیا گیا۔بلوچستان کی تاریخ کے طویل ترین پرچم کو تھامے سیکڑوں افراد ریلی کی صورت میں کوئٹہ پہنچے۔مستونگ سےشروع ہونےوالی ریلی جیسے جیسے کوئٹہ کی جانب بڑھی قافلہ بھی بڑھتارہا۔

ملی مسلم لیگ کی جانب سے 3 کلومیٹر طویل قومی پرچم تھامے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی مستونگ سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء 50 کلومیٹر سفر طے کرکے کوئٹہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ریلی میں شریک افراد نے ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر طویل پرچم بنانے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک ہیں اور پاکستان کا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے۔

تین ہزار میٹر طویل پرچم کے ایک کونے سے دوسرا کونا دیکھنا انسانی آنکھ سے ممکن نہ تھا ریلی کے انتظار میں کوئٹہ کے شہری بھی بے چین رہے ریلی کوئٹہ پہنچنے پر شہری بڑی تعداد میں عَزیم الشان پرچم دیکھنے گھروں سے نکلے بلوچستان کی تاریخ کا طویل ترین 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes