اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے منتخب ہونے کے فوری بعد بلاول بھٹو زرداری ایوان سے خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے ہمراہ پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے اور انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود آگے بڑھنے کی بات کریں گے ۔دوسری جانب یہ بھی اعلان کریں گے وہ ن لیگ کے احتجاج کا بھی حصہ نہیں بنیں گے ۔