جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہے، شہباز شریف

Published on August 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ ہی بتا دیں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے ۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں ”کیا آپ سنچری مکمل کر لیں گے؟ جس پر شہباز شریف بولے جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہے۔صحافی کا مزید کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری آپ کو ووٹ دیں گے ؟شہباز شریف بولے اس کا جواب آپ آصف زرداری صاحب سے ہی لیں۔صحافی کا ایک اور سوال تھا کہ یہی بتا دیں پیپلز پارٹی اور آپ کی راہیں کیوں جدا ہوئیں؟جس پر شہباز شریف بولے اس سوال کا جواب بھی آپ پیپلز پارٹی سے ہی پوچھیں۔واضح رہے کہ قائد ایوان کا انتخاب آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ شہباز شریف مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题