پاکستان صرف خطہ کا نام نہیں بلکہ مسلم دنیا کا فخر ہے ڈاکٹر علی الغامدی
جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی ) پاکستان جرنلسٹس فورم نے یوم آزادی کی تقریب کا انعقادکیا گیا مہمان خصوصی پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر اور سکالر ڈاکٹر علی الغامدی جبکہ پاکستان قو نصلیٹ سے ویلفیئر قونصلر نجیب خان درانی نے صدارت کی۔ڈاکٹر علی الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان صرف خطہ کا نام نہیں بلکہ مسلم دنیا کا فخر ہے جہاں کے عوام محنت کش اور افواج پاکستان مضبوط ہیں تمام عالم اسلام کو ان پر بھروسہ ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم پاکستان کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کرینگے۔بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کو واپس لائینگے ویلفیئر قونصلر نجیب خان نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے رمضان کے مبارک ماہ میں آزادی کی نوید اور جدوجہد و قربانیوں کے لازوال مثال جب ریڈیو پر آواز آئی کہ یہ ریڈیو پاکستان ہے اسی وقت بھارت سے آزادی کے متوالون کی لاشوں سے بھری ٹرین پاکستان روانہ کی گئی تقریب سے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم۔پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان۔صدر شاہد نعیم اور جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور نے بھی خطاب کیا سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزر نوشین وسیم سمیت تقریب میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔