مراد علی شاہ نے وزیراعلی سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اْٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جہاں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھاجس میں پیپلزپارٹی کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ سابق حکومت میں بھی وزیراعلی سندھ کے عہدے پر فائز رہے تھے اور اس وقت کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme