ممبئی(یواین پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں شادی سے انسان کا کیریئر خراب ہوجاتا ہے، تیس سال کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہئے، شادی کا لڈو شوبز کیرئیر بنانے کیلئے نہیں چکھا۔ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا بالی وڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کا فیصلہ کر لیتی ہیں جس سے ان کا کیریئر ختم ہو جاتا ہے ،میں نے اسی لئے شادی کا لڈو ابھی تک نہیں چکھا جس کا میں کبھی افسوس نہیں کروں گی۔