ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذکے ساتھ کل منائی جائے گی

Published on August 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      No Comments


لاہور میں عیدالااضحی کے موقعہ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع حسب معمول بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا
اسلام آباد، لاہور،کراچی (یواین پی) ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذکے ساتھ کل( بد ھ کو ) منائی جائے گی۔ نماز عید کے اجتماعات کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے اونٹ، بیل ، بکرے ، چھترے اور دنبے قربان کریں گے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں عیدالااضحی کے موقعہ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع حسب معمول بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا۔ اس کے علاوہ شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، کھلے میدانوں اور عید گاہوں میں نماز عید کی اجتماعات منعقد ہونگے۔ محکمہ اوقات پنجاب کے زیر اہتمام تمام چھوٹی بڑی مسجد میں نماز عید کی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مسجد داتا دربار، مسجد وزیر خان، مزار بابا شاہ کمال، مسجد نیلا گنبد سمیت دیگر مساجد میں نماز عید کے اوقات صبح ساتھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جہاں نماز عید کے انتظامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہاں قصابوں نے بھی اپنے ٹوکے اور چھریاں تیز کرتے ہوئے لنگوٹ کس لئے ہیں جبکہ پیشہ ور قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کا معاوضہ بھی عید کے دنوں کے حساب سے ترتیب دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے گردو نواح کے علاقوں سے جعلی قصابوں کی ایک بڑی تعداد، مڈھیاں اٹھا ے لاہور پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کے پیشہ ور قصابوں کی دوکانوں پر قربانی کے جانوروں کی ذبح کرنے کی بکنگ بھی ختم ہو گئی ہے اور قصابوں کی دوکانوں کے بارہ بکنگ بند کے بینر آویزاں کر دئیے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes