لاہور (یواین پی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ صبح کے اوقات میں منڈیوں میں قربانی کے جانور تو موجود تھے لیکن جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے خریداروں کا رش انتہائی کم رہا تاہم بعد نماز مغرب جانوروں کی قیمتیں ممکنہ طور پر کم ہونے کے خیال سے خریداروں کی بڑی تعداد منڈیوں میں پہنچ گئی۔ اس دوران منڈیوں میں جانورلانے والے بیوپاریوں نے اپنے آبائی علاقوں کی واپسی کو ترجیح دیتے ہوئے جانوروں کی قدرے سستی فروت شروع کر دی۔ واضح رہے کہ عیدالاضحی سے ایک روز قبل مویشی منڈیوں میں کئی بیوپاری صبح ہی اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ان منڈیوں میں 30 فی صد جانور باقی رہ گئے تھے۔