کون کہاں عید منائے گا ۔۔؟یونی ویژن نیوز پاکستان’’یواین پی‘‘کی خصوصی رپورٹ

Published on August 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

پشاور(یو این پی) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین کراچی ،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور صفدر عیدالاضحی اڈیالہ جیل میں منائیں گے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد نواز شریف کی پہلی عید ہو گی جو وہ جیل میں منائیں گے ۔ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی مری میں،وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آبادمیں،آصف علی زرداری نواب شاہ میں عیدالاضحی منائیں گے ، سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔یوا ین پی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی کے پی کے میں جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں،وزیر دفاع پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری جہلم میں، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے عید الاضحی بیرون ملک منائی ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے ۔وفاقی وزیر امور شمالی علاقہ جات طارق بشیر چیمہ بہاول پور میں،سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی،سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وفاقی وزیر محنت عامر محمود کیانی،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی لاہور میں عید الاضحی منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ میں عید منائیں گے ۔جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر مواصلات و انفارمیشن خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کراچی میں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بلوچستان کے علاقہ چاغی میں،ممبرقومی اسمبلی سیّد فخر امام کبیروالامیں،، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ امریکہ میں منائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes