لاہور: (یواین پی) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے عید الاضحی پر اپنے پیغام میں کہا اللہ کے نام سے شروع کرتی ہوں جو بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے، پاکستان کی عوام کے لیے عید کے پُرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔اہلیہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی آئندہ آنے والے سالوں میں ہمارے ملک کو کامیابیاں، خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے، آئیں نئی قیادت کے تحت متحد ہو جائیں، آئیں نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے عید پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کوئی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔