ایشین گیمزہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے 10گول سے ہرادیا

Published on August 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

جکارتہ (یواین پی)ا یشین گیمزہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو0۔10سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد عمان کو صفر کے مقابلے 10گول سے شکست سے دوچار کرکے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔ میچ کے دوران علی شان نے 3، محمددلبر اور محمد عرفان نے 2،2گول جبکہ عقیق ، اعجاز ،عمر بھٹہ نے ایک ، ایک گول کیا۔اس جیت کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ قازقستان سے 24اگست کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستانی شاہینوں نے تھائی لینڈ کوبھی صفر کے مقابلے میں 10گول سے ہرایا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题