عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے :شیخ رشید

Published on August 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ اٹھارہ گھنٹے کام کرکے عوام کے اعتماد اورتوقعات پر پورا اتریں گے۔ کہتے ہیں پاکستان کو 50 احتساب کمیشنز کی ضرورت ہے، کئی جماعتوں میں کرپٹ لوگ ہیں ہاتھ ڈالیں گے تو اپوزیشن ایک ہو جائے گی۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ گھنٹے قوم کے لیے کام کروں گا، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ اس لیے تنزلی کا شکار ہوتا ہے جب سربراہ کرپٹ ہوتا ہے۔ ملک میں احتساب سے تبدیلی لے کر آئیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے خواہاں ہیں۔ عوام تیس دسمبر کے بعد ہمارا کام خود محسوس کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نواز شریف سے مل کرجائے تو اس کی ‘پراتھنا’ ہوتی ہے لیکن امن کا پیغام لانے والے سدھو کا جینا حرام کر دیتے ہیں، قوم اس وقت کہاں تھی جب مودی لوگوں کی خوشی میں پگڑیاں بدلتا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes