کراچی (یواین پی )پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ہوٹل کا گزشتہ روز آفیشل ٹریلرلانچ کردیا گیا جس میں سماجی و ثقافتی حلقوں کے علاوہ فلمی شخصیات جن میں ہدایتکارہ سنگیتا ، سلمی مراد، مقامی سینما کے قدآورنمائندگان نواب حسن صدیقی، فرخ رؤف، طارق بیگ، اور دیگر ڈسری بیوٹرز نے شرکت کی، تقریب کی نظامت کے فرائض فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے انجام دیئے،فلم ڈسٹری بیوٹرز نواب حسن صدیقی کا ٹریلر دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا ہوٹل فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کہہ سکتا ہوں آج وہ وقت آگیا جس کا مجھے 40سال سے انتظار تھا، فلم انڈسٹری میں اب نئے خون اور جذبے کے ساتھ نئے نوجوان ڈائریکٹر ز کو آگے آنا چاہیے، انڈسٹری کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جس میں وہ نئے ذہنوں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ نئے اداکاروں سے کام لے سکیں،ہمارا دور گزر چکا اب ان کی باری ہے، ہوٹل فلم کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اب نئے سبجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں، ان کا ٹریلر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان بننے کے بعد اب ایک نئی اور مختلف ٹاپکس پر فلم دیکھی جا سکے گی اور اس سلسلے میں ہوٹل فلم کی ٹیم کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں پہلی بار آفیشل ٹریلر لانچ کرنے کی بنیاد ڈالی،ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم کو دیکھ کر ایک نیا چینج نظر آیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی کہانیوں میں بدلاؤ لانا ہوگا، فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ نئے ڈائریکٹرز میں ایسی سوچ اور امنگ ہونی چاہیے جیسی کہ ہوٹل کے ڈائریکٹر خالد حسن خان کی ہے، فلم میں دکھائی گئی لوکیشنز اور خاص کربھارتی ٹیکسی دیکھ کر خوشی ہوئی، فلم میں شوٹ کی گئی لوکیشنز اور اداکاروں کے ڈائیلاگز سامعین کو یقیناًاپنی گرفت میں لے لیں گے، تقریب میں سلمی مراد نے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعی فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ایسا کام پاکستان میں رہ کر کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ آپ کے پاس وسائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ محدود وسائل کے ہونے کے باوجود ہوٹل کی ٹیم نے فلم میں چار چاند لگا دیئے ہیں، ہماری فلم انڈسٹری اور پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ آگے آکر ایسے نوجوان ڈائریکٹروں کے ہاتھ تھامیں کہ جس سے ہماری فلم انڈسٹری دنیا بھر میں مشہور ہو اور پاکستان کا نام اونچا کرے، پروڈیوسر سردار نوید اے خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فلم کا بجٹ اس کا اچھا اسکرپٹ ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آج کے نوجوان ذہنوں میں وہ جذبہ اور لگن موجود ہے جسے سامنے لانے کی دیر ہے، ہم ۵ فلموں پر کام کر رہے ہیں جن میں ۳ فلموں پر کام جاری ہے جن کے آڈیشن اگلے ہفتے سے شروع ہو جائیں گے، ’’ہوٹل2، تھرٹین کلومیٹر اور مزاحیہ فلم نوٹس چوہدری‘‘ قابل ذکر ہیں، ، تقریب میں ہوٹل فلم کے اداکار،ہمایوں گیلانی، صادق امین، مسکان جے، نیہا انیل، عبید زبیر، بابر اسلم سمیت شوبز کے اداکار محمود اختر، غزالہ جاوید،طارق جمال،نوید بلوچ، عادل مراد، حسن سومرو اور دیگر آرٹسوں نے شرکت کی، میرا پروگرام میں نہیں پہنچ سکیں کیوں کہ شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ بند کر دیا گیا تھا،ہالی ووڈ کے تعلیم یافتہ ڈائریکٹر خالد حسن خان نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت ایک سو بیس سیکنڈ کے آفیشل ٹریلر ہالی ووڈ میں مقبول ہو رہے ہیں، جن کی بناء پر فلم کے شائقین فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا کہانی میں جان ہے یا نہیں اس کے برعکس بھارت کے فلمساز آئٹم سونگز کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر فلم پروموٹ کر رہے ہیں جو کہ آفیشل ٹریلر کا نعم لبدل نہیں ہو سکتے.