مدینہ منورہ (یواین پی) حج کی سعادت کےبعد آرمی چیف کی مدینہ منورہ آمد ، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے ، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا ئیں بھی مانگیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ آرمی چیف نے ملکی و سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے منیٰ ملاقات کی تھی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کی مختلف چیلنجز کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان کی نئی حکو مت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔