لاہور(یواین پی) قومی کبڈی ٹیم نے پاکستان کو ایشین گیمز کا پہلا میڈل جتوا دیا، ویمن ڈبلز بیڈمنٹن کا گولڈ میڈل جاپان کے نام رہا۔اٹھارویں ایشین گیمز جکارتہ میں جاری ہیں، قومی کبڈی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل جتوا دیا۔دوسری جانب ویمن ڈبلزبیڈمنٹن کا ٹائٹل جاپان کے نام رہا جبکہ 100 میٹر بٹر فلائی سوئمنگ میں سنگا پور کے تیراک جوزف نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن سائیکلنگ میں جنوبی کوریا نے میدان مارلیا، ووشو میں چین کا طلائی تمغے پر قبضہ رہا، 50 میٹر رائفل شوٹنگ میں منگولیا کی ٹیم سونے کا تمغہ لے اڑی۔