وزیراعظم سے اسد قیصر سے ملاقات ، عمران خان کا قومی اسمبلی کے اخراجات میں کمی لانے پر زور

Published on August 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) عید کے تیسرے روز وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اسدقیصر نے انہیں عہدہ سنبھالنے اور عید کی مبار ک باد پیش کی جس کے بعد قومی اسمبلی میں قانونی سازی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو قومی اسمبلی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اخراجات میں جتنی زیادہ ممکن ہو سکی کمی لائے جائے ۔
سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کیلئے ہموار ماحول یقینی بنانے کیلئے تمام کر اقدامات اور کوششیں کی جائیں گی اور عوام کے مسائل کر حل کرنے کیلئے تیزرفتاری کے ساتھ کام کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy