لاہور: (یواین پی) ایشین گیمز میں چین ایک سوانتالیس تمغے جیت کر سب سے آگے،سوئمنگ میں جاپان کی ریکاکو ایکی نے پانچ گولڈ میڈلز جیت لئے۔ کبڈی میں ایران نے بھارت کی اٹھائیس سالہ اجارہ داری ختم کر دی۔
جکارتہ میں ایشین گیمز کا ہنگامہ جاری ہے جس میں 45ممالک کے کھلاڑیوں میں میڈلز جیتنے کیلئے جان لڑا رہے ہیں۔ جاپان کی تیراک ریکاکوایکی نے ریکارڈ پانچ گولڈ میڈلز جیت لئے۔ روڈ سائیکل ریس میں قازقستان کے ایلکسے نے میدان مار لیا۔کبڈی میں بھارت کی 28سالہ اجارہ داری ختم ہو گئی جب اسے سیمی فائنل میں ایران نے شکست دی، جمناسٹک میں کوریا کے کِم ہان سولگولڈ میڈل لے اڑے۔ویمن والی بال میں فلپائن نے ہانگ کانگ کی کڑیوں کو ہرا دیا، میڈلز ٹیبل پر چین پہلے ،جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔