صنعاء: (یواین پی) یمن کے شہر حدیدہ میں سعودی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس سے چار خواتین اور بائیس بچے جاں بحق ہو گئے، حوثی ذرائع کے مطابق بمباری میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جہاں سینکڑوں بچے اور خواتین پناہ گزین تھے میڈیا کے مطابق پہلے کیمپ کے آس پاس بمباری ہوتی رہی جس کے بعد بچے اور خواتین محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے بس پر سوارہونے لگے تو ایک بم بس کے اوپر آگرا جس سے وہاں پر موجود تمام لوگ جانبحق ہوگئے۔ریڈ کراس کے مطابق ابھی تک امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکیں تاہم مختلف علاقوں میں بمباری اور ہلاکتوں کی اطلاعات آ رہی ہیں، چند دن پہلے بھی سکول بس پر بم گرنے سے 40 بچے جانبحق ہو گئے تھے۔