لاہور: (یواین پی) عید الاضحیٰ کے موقع پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، ہر طرف پھیلی آلائشوں نے ماحول تعفن زدہ بنا دیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کا عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کا پلان دھرے کا دھرہ رہ گیا، جگہ جگہ الائشوں کے انبار لگ گئے۔ شہروں میں بیشتر عملہ بھی غائب رہا جبکہ شہریوں کا تعفن نے جینا دوبھر کر دیا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست نہیں کیا گیا، دوسری جانب باغوں کے شہر لاہور کی صورتحال بھی ابتر نظر آئی۔گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہے تو صرف کیمپ کافی نہیں، عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔