تین سینیٹرز اور 2 سابق رکن قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت جاری، فاٹا سے منتخب 3 سینیٹرز اور 2 سابق ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔صدارتی انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق فاٹا سے منتخب سینیٹرز اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینٹر مومن خان آفریدی، سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب شامل تھے۔ تمام سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے سینیٹر حاجی فدا بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes