زرداری ڈٹ گئے اعتزاز احسن پی پی پی کے صدارتی امیدوار ہونگے ن لیگ گیلانی کے نام پہ راضی

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف سے رابطہ کیاہے کہ اور پیپلز پارٹی کے موقف سے آ گاہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو اعتزاز احسن کے متبادل دو نام تجویز کیے ہیں جن میں رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے نام پر بطور صدر مسلم لیگ ن اتفاق کر سکتی ہے ، نوازشریف نے صدارت کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضا مندی کا اظہار کیاہے ، پیپلز پارٹی نے اب تک اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار دیا تھا تاہم کل تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرنا ضروری ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes