اسلام آباد (یواین پی) تحریک انصاف کی حکومت سے مقابلے کی اپوزیشن جماعتوں کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی،کل اے پی سی میں پیپلز پارٹی وفد پر برہم ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن نے اپنا وزن پی پی کے پلڑے میں ڈال دیا ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اورپیپلز پارٹی کی قیادت سے ہوئی ملاقات سے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا ہے، اس لئے ہم بھی ان کی حمایت کرتے ہیں،آپ بھی کریں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے پیپلز پارٹی کی حمایت کی واضح بات اور شہبازشریف سے موقف میں لچک لانے کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی مشاورت اور فیصلے کےلئے وقت مانگ لیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ امید ہے ن لیگ فیصلہ کرے گی کیونکہ ماضی گزرگیا اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیےجبکہ شہبازشریف سمجھدار سیاستدان ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے ۔