جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے پولش ائیر شو میں دھوم مچا دی

Published on August 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

وارسا: (یواین پی) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے پولش ائیر شو میں دھوم مچا دی، پولینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی ائیر شو میں پاک فضائیہ کے شاہنیوں کے کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی اونچی پرواز، پولینڈ میں بین الاقوامی ائیرشو میں بہترین کرتب دکھا کر شائقین کو دم بخود کر دیا۔ ائیر شو کے افتتاحی روز قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخر پاکستان JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق طیارے نے پولینڈ کی فضاؤں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے پر شائقین سے دل کھول کر داد وصول کی۔ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے میں ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے۔ ائیر شو میں ائیر مارشل ارشد ملک اور وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موجود تھے۔فضائی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شو میں شمولیت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر اجاگر کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes