لاہور( یواین پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف آج 44 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ محمد یوسف27اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایشیا الیون، بہاولپور، لاہور، لاہور بادشاہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، واپڈا،زرعی ترقیاتی بینک ، لنکا شائر اور واکشائر کی ٹیموں کی نمائندگی کی ہے ۔محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے 90 ٹیسٹ،288 ایک روزہ اور 3ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 7530 ، ایک روزہ کرکٹ میں 9720 اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 50 رنز سکور کئے ہیں ۔ محمد یوسف نے 2005 میں اسلام قبول کیا ۔ اس سے قبل وہ ان چند عیسائی کھلاڑیوں میں شامل تھے جو قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے تھے ۔