اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف کی جانب سے عمران خان کو وزات عظمی کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر امور اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیااور خطے میں جاری امن کی کوششوں کا اعادہ بھی کیا ۔یادرہے کہ آرمی چیف فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے اور اب وطن واپس پہنچ کر وزیراعظم سے پہلی ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔