سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا سرکاری گاڑی لینے سے انکار

Published on August 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سرکاری خزانے کی بچت کیلئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا ایک اور اقدام، سرکاری گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔پنجاب کے نومنتخب سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے اور حکومتی وسائل خرچ نہیں کرینگے، بطور وزیر اپنی تنخواہ ہر ماہ شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کروں گا۔عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ وزیرِاعظم کی کفایت شعاری کی مہم میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا، مہمان کی تواضع اور دیگر اخراجات بھی خود برداشت کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog