پشاور (یواین پی) حجاج کرام کی واپسی کا سفر شروع ہوگیا، عازمین حج کو واپس لے کر پہلی پرواز باچا خان ائرپورٹ پہنچ گئی جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔حج آپریشن کا آغاز ہوگیا پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر پہلی حج پرواز پہنچ گئی، سعودی ائیر لائن کی پروازعازمین حج کو واپس لیکر پہنچ گئی، خیبر پختونخوا سے مجموعی طورپر 26ہزار سے زائد عازمین واپس آئیں گے۔آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن 25 ستمبر تک جاری رہے گا، باچا خان ائر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، ائیر پورٹ کے اطراف میں پولیس، اے ایس ایف اور دیگر اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منیٰ میں حجاج کرام کی پیش آنے والے مسائل کا اعتراف کرلیا، سما سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ منیٰ میں حجاج کومسائل کا سامنا کرنا پڑا، معاملےکی تحقیقات کررہےہیں، حجاج کرام کی خدمت باعث شرف ہے، حجاج کرام نے سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔