ایشین گیمز:قومی ہاکی ٹیم کی اونچی اڑان،بنگلہ دیش کوبھی ہرادیا

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

جکارتہ (یواین پی) ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح، پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی ہرا دیا۔
شاہینوں کی ایشین گیمز میں لگاتار پانچویں کامیابی، جکارتہ میں پاکستان ہاکی ٹیم چھا گئی۔ گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ قومی کھلاڑی مبشر علی اور محمد عتیق نے 2،2 گول اسکور کیے جبکہ علی شان نے ایک گول اسکور کیا۔قومی ہاکی ٹیم گروپ بی میں اپنے پانچوں میچ جیت کر سرفہرست ہے اور ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا جوڑ کوریا سے پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy