کراچی (یواین پی)حج 2018ء کے دور ان جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفات پانے والے 40 پاکستانی عازمین کا تعلق سرکاری سکیم ٗ17 کا تعلق نجی حج سکیم سے ہے۔ مکہ مکرمہ میں 38، مدینہ منورہ میں 7، منیٰ میں 7 اور میدان عرفات میں 4 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایک حاجی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوا ٗ 56 پاکستانی طبعی اموات کا شکار ہوئے۔ متوفین کو حجاز مقدس کے قبرستانوں میں ان کے ورثاء کی اجازت سے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔