جہانیاں (یو این پی ) مذہبی تنظموں اور تاجروں کی ہرتال گستاخ رسول کو عبرتناک سزا اورہالینڈ سے فوری سفارتکاری اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہانیاں کے شہریوں سمیت عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی جس میں جہانیاں کے شہری عامر بھٹی جس نے گزشتہ روز نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا ستعمال کیا کو عبرتناک سزا دینے کا م مطالبہ کیا گیا اور ہالینڈ سے فوری تجارتی اور سفارتکاری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا یاد رہے کہ جہانیاں کے رہائشی گستاخ رسول کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہانیاں میں احتجاجی ریلی موبائل مارکیٹ سے شروع ہو کر ٹی ایم اے چوک پر اختتام پذیر ہوئی مذ ہبی تنظموں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام کاروباری مراکز بند رہے