دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آرمی چیف

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

پشاور(یو این پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں آپریشن کے نتیجے میں حاصل فوائد کو خراب کرنا چاہتی ہیں، ہمیں بد امنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے قبائلی عمائدین کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قبائلی عمائدین نے بھی قیامِ امن کے لئے کی سیکیورٹی فورسز اور ریاست کے لئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین نے قیامِ امن، فاٹا کے انضمام اور ترقیاتی کاموں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا، مقامی آبادی اس حوالے سے اپنی توجہ مرکوز رکھے، قیامِ امن کے لئے قبائلی عمائدین کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون قابلِ تعریف ہے، علاقہ میں بڑے پیمانے پر امن واپس آ چکا ہے تاہم دوبارہ شورش کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے، خطے میں بحالی اور ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں، کوئی بھی مسئلہ صرف کائینیٹک آپریشنز کے ذریعہ حل نہیں ہو سکتا، ہم سب کو مل کر انتشار کو واپس آنے سے روکنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme