گستاخانہ خاکوں کی منسوخی، ایران نے پاکستان کو کریڈٹ دیدیا

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیے۔مذاکرات میں خطے کے مسائل، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان نے ایران سعودی تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کا خاتمہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیئے۔ جواد ظریف نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد بھی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes