بورے والا(یواین پی) ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرمارکردکاندارکوزخمی کردیا۔نواحی اڈا283۔ای بی پرمحمداسماعیل آرائیں اپنی دکان پرموجودتھاکہ ڈاکوؤں نے70ہزارروپے چھین لئے۔اطلاع ملنے پرپولیس اوردیہاتیوں نے ڈاکوؤں کاتعاقب شروع کیاتوچارنامعلوم ڈاکوکارچھوڑکرفصلوں میں فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقریب11بجے دن نواحی اڈا283۔ای بی پرمسمی محمداسماعیل آرائیں اپنی دکان پرموجودتھاکہ دوافراداس سے لوڈکے بہانے دکان پرآئے اوراسلحہ تان کرزبردستی اس کی درازسے رقم نکالنے لگے۔مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے اسماعیل کوفائرمارکرزخمی کردیااوردکان سے70ہزارروپے لوٹ کرکارنمبری72/ایس ایل ایم پرفرارہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی تاجپورہ کے کانسٹیبل عدنان سرفرازنے دیہاتیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کاتعاقب شروع کردیا۔کارسوارچارنامعلوم ڈاکوکارچک نمبر247۔ای بی کے نزدیک چھوڑکرفصلوں میں فرارہوگئے۔آخری اطلاعات تک ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی جام منظوراحمدبھاری نفری سمیت موقع پرپہنچ گئے ہیں اورڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔زخمی دکاندارکومقامی ہسپتال پہنچادیاگیاہے جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظراسے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بوریوالاریفرکردیاگیاہے۔