لاہور(یواین پی)صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ودر کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور ،پھلنگڑ ،چنیوٹ اور اوکاڑہ،حافظ آباد ،ننکانہ صاحب ،پتوکی ،فیصل آباد،شیخوپورہ ،پاکپتن ،ملتان ،صفدر آباد،خانیوال ،فیروزوالہ ،سانگلہ ہل،مانگا منڈی،چونیاں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کی شدت 4.6تھی جبکہ مرکز شمالی علاقہ جات جبکہ گہرائی 40کلو میٹر تھی , زلزلے کے جھٹکے5:20 منٹ پر محسوس کئے گئے,جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔