اے ایس ایف کی خاتون اہلکار کا بھارتی گانے پر رقص، اعلیٰ حکام کا نوٹس

Published on September 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

لاہور (یواین پی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کا بھارتی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انکوائری شروع، اے ایس ایف اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔کچھ عرصہ قبل پیپلزیونٹی نے پی آئی اے کا ریفرنڈم جیتا تو اِس خوشی میں خواتین اہلکاروں کے رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اب اے ایس ایف کی خاتون اہلکار کی جانب سے رقص کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں خاتون کو ایک پنجابی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون اہلکار نے نہ صرف گانے پر رقص کیا بلکہ اِسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے اِس کا نوٹس لے لیا اور حکام کی طرف سے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے سے باز رہیں۔اعلیٰ حکام کی جانب سے عملے کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ایسی کسی بھی ویڈیو پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes