ہمارا مقصد پاکستانی عوام کو انفوٹین مینٹس کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرنا ہے
اسلام آباد(یواین پی) نیو مایہ پروفیشنلز اور دیوا پروڈکشن کے ساتھ مل کر این آئی ٹی انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے عنقریب ڈرامہ اور موویز پراجیکٹس پر کام شروع کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد پاکستانی عوام کو انفوٹین مینٹس کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار نیو مایہ پروفیشنلزکے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شہزاد چیمہ نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاسینئر پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایس۔اے۔صہبائی کے ساتھ مل کر ڈرامہ،فلم اور ڈاکومینٹریز کی دنیا میں نئے تجربات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد جذبہ حُب الوطنی کا فروغ ہے اگر افواجِ پاکستان اور اسپیشل اداروں کا تعاون رہا تو میڈیا کے پلیٹ فارم سے روشن پاکستان کے قیام کے لیے نوجوان نسل کو بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے اپنا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔