لاہور(یواین پی)پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے 19 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کی منظوری دےدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او پنجاب ہیلتھ انشورنس مینجمنٹ کمپنی نے بریفنگ دی،اجلاس میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فائل ورک جلد ازجلد مکمل کیا جائے مکابینہ سے منظوری لی جائے گی،وزیر صحت نے کہا کہ کم آمدنی والے افرا دکومالیاتی تحفظ فراہم کیا جائے ،وزیراعظم عمران خان پنجاب کو شعبہ صحت میں رول ماڈل دیکھنا چاہتے ہیں۔