ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ

Published on September 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

لاہور(یواین پی)ایشین گیمز میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی آکاش دیپ سنگھ نے پہلا گول کیا اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی تاہم دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے مگر کامیابی نہ مل سکی۔چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب تیزی دکھائی جس میں بھارتی کھلاڑی پردیپ سنگھ کو کامیابی ملی اور انہوں نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کرکے سکور 0-2کردیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عتیق نے کیا۔پاکستان کو ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا اور کوئی میڈل نہ جیت سکی ۔ جاپان نے ڈبل گولڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔جاپان نے فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کرچیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، مقابلہ مقررہ وقت پر 6-6 گول سے برابر رہا۔جاپان نے ٹوکیو اولمپکس2020 کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا۔ جاپان کی ویمن ہاکی ٹیم نے بھی فائنل میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题