صدارتی انتخاب،اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوارپراتفاق کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع

Published on September 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدارتی انتخاب میں دو دن باقی ہیں،اپوزیشن جماعتوں نے ایک امیدوار پر اتفاق کرنے کی کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاملے پر آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی امیدوار پر اتفاق کرنے کیلئے کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں،آصف زرداری اعتزاز احسن کےلئے کلیدی کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اہم معاملے پر آج حتمی مشاورت کا امکان ہے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو امیدوارہونے کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے ،آخری وقت تک ایک امیدوار کی کوشش جاری رکھیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو حکومت کیلئے جیتنا آسان نہیں ہو گا،ہم سیاستدان ہیں ،مایوس نہیں ہوتے ،ہمیں سیاسی پختگی دکھانا ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog