ساؤتھمپٹن(یواین پی) انگلینڈ نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بھارت کو 60 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، آف سپنر معین علی نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گھر کے شیر انگلینڈ میں پھر ڈھیر، ویرات کوہلی الیون کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش ٹیم نے 5 میچز کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی۔ 245 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 184 رنز بنا سکی، ویرات کوہلی 58 اور اجنکیا رہانے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلش آف سپنر معین علی نے میچ میں 9 شکار کیے، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ دونوں ٹیموں کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔