پشاور(یواین پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید رواں پشاور کا دورہ کرینگے ۔ شیخ رشید کے ممکنہ دورہ کے پیش نظر نوتھیہ بازار میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی بازار کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ شیخ رشید ممکنہ طور پر پشاو ر کینٹ ، پشاور سٹی ، نوشہرہ اور اٹک کے ریلوے سٹیشنوں کا دورہ کرینگے ۔اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ پشاور انہیں بریفینگ دینگے ۔ ممکنہ دورہ کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔ ریلوے کے وفاقی وزیر پشاور ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دی جائیگی شیخ رشید سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب کچی آبادی کا بھی دورہ کرینگے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنوں کے مرحلہ وار طور پر دورے وفاقی وزیر ریلوے کر ینگے پشاور ڈویژن کے دورہ کے لئے کینٹ ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی بازاروں اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کی سفارشات کی گئی ہے ۔