اسلام آباد(یواین پی )وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کی گاڑیاں نیلام کرنے کا وعدہ پورا کردیا اور اس ضمن میں اشتہار بھی جاری کردیا ہے ‘جس کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ‘ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ نیلامی کا عمل شروع ہونے سے پہلے ممکنہ خریدار گاڑیاں دیکھ سکتے ہیں اور اسی وجہ سے وقت سے پہلے ہی گاڑیوں کو وزیراعظم ہاوس سے روانہ کردیا گیا۔